9 جنوری، 2016، 4:00 PM

ماضی میں نواز شریف کےمظالم کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے

ماضی میں نواز شریف کےمظالم کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے

پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی وزیر اعظم نواز شریف کےمظالم کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی وزیر اعظم نواز شریف کےمظالم کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے۔لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔دبئی سے جاری بیان میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ میر منور تالپور پر سال کا پہلا جھوٹا مقدمہ درج کرا کر وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں سال کا پہلا تحفہ دیا ہے جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔ 2015 میں اسی طرح ڈاکٹر عاصم پر مقدمات درج کرائے گئے لیکن اب تک کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔

سابوق صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سن لیں کہ ہم ماضی میں بھی آپ کے ان مظالم کامقابلہ کرتے رہے ہیں اور اب بھی کریں گے۔ افسوس توصرف یہ ہےکہ آپ نےماضی سےسبق نہیں سیکھا۔ اور پیپلزپارٹی کےخلاف سازش  نہ ماضی میں کامیاب ہوئی اور نہ اب ہوگی۔

News ID 1860945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha